Aaj News

منگل, مئ 07, 2024  
28 Shawwal 1445  

مہوش حیات کا اپنی خوبصورت آواز میں نعت رسول مقبول ﷺ کا نذرانہ عقیدت

پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ مہوش حیات نے رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں نعت رسول مقبول ﷺ کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کردی۔

تمغہ امتیاز یافتہ اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی نعت 'کرم میرے آقا' کی ویڈیو کو مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'اس رمضان مجھے اپنا آپ رحمت سے مالا مال لگتا ہے کیونکہ میں نے اپنے دل کا حصہ آپ سب کے ساتھ شیئر کیا ہے'۔

انہوں نے مزید لکھا کہ 'یہ نعت رسول مقبول ﷺ میرے لئے بہت خاص ہے، امید کرتی ہوں یہ آپ کو بھی اسی طرح چھوئے گی جس طرح اس نے مجھ پر اثر کیا ہے'۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div